Loading
پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن سعید جان شفیع زادہ اسماعیل سیڈجون کا کہنا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ محبت اخوت بھائی چارے پر مشتمل ہیں، ہماری حکومت اور عوام پاکستان کیساتھ دوستی کو فخر سے دیکھتی ہے.
ایکسپریس نیوز سے گفتگومیں انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں، آنیوالے برسوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے.
تاجکستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازوں کے حوالے باقاعدہ بحالی کیلئے بات چیت جاری ہے،جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا.
انہوں نے کہا پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے تاجکستان کی آزادی کو تسلیم کیا ،انہوں نے کہا اسلام آباد جدید شہر اور لاہور ثقافت کا گہوارہ ہے، میں پاکستانی کھانوں اور قوالی کا عاشق ہوں، بریانی حلوہ،بار بی کیو کا کوئی جواب نہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی اور صوفی کلام پر جھوم اٹھتا ہوں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل