Sunday, January 11, 2026
 

کراچی: تاریخی اولڈ سٹی ایریا میں ترقیاتی مںصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

 



میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تاریخی اولڈ سٹی ایریا میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج سسٹم کی بحالی اور اسٹریٹ لائٹس کی بہتری کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تاریخی اولڈ سٹی ایریا کی ترقی اور بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا ڈویلپمنٹ منصوبہ ضلع جنوبی کراچی میں 595 اعشاریہ 600 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر میں سڑکوں، پیور بلاکس اور سیوریج لائنز کی بحالی شامل ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ جوڑیا بازار میں 2 ہزار 700 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 67 ہزار 800 اسکوائر فٹ پیور ایریا تعمیر کیا جائے گا۔ جوڑیا بازار میں 12 اور 18 انچ قطر کی 2 ہزار 600 فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی جبکہ بولٹن مارکیٹ میں 69 ہزار 800 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 35 ہزار 194 اسکوائر فٹ پیور بلاکس تعمیر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولٹن مارکیٹ میں 15 اور 18 انچ قطر کی 4 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ میٹھادر میں ایک لاکھ 31 ہزار 862 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 50 فٹ نئی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہے۔ کھارادر میں 3 لاکھ 31 ہزار 930 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا، 95 ہزار 610 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 100 فٹ 18 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں اسٹریٹ لائٹس اور الیکٹریفکیشن کا کام سائٹ کی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل