Loading
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
وزیراعلی کے پی اپنے دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ میں پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن بلال محسود کے گھر جائیں گے۔وہ مرحوم بلال کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
واضح رہے کہ بلال محسود وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے قافلے میں حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، بلال محسود زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔
وزیراعلی کے پی کے جمعرات کی شام ہی واپس پشاور روانہ ہوجائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل