Wednesday, February 04, 2026
 

اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا ختم، علیمہ خان واپس روانہ

 



اڈیالہ روڈ پر بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا ختم کر دیا گیا۔ دھرنا ماربل فیکٹری ناکے کے مقام پر جاری تھا، جہاں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق دھرنے میں صرف 10 سے 15 افراد شریک تھے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کا کوئی بھی رہنماء موقع پر موجود نہیں تھا۔ دھرنے کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی اور کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات رہی۔ بعد ازاں علیمہ خان دھرنا ختم کرنے پر رضامند ہو گئیں، جس کے بعد دھرنا باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گاڑی منگوا لی گئی تھی اور وہ کچھ دیر بعد چند کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔ علیمہ خان دھرنا ختم ہونے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل