Wednesday, February 04, 2026
 

پنجاب میں بسنت کے ساتھ چھٹیوں کی بہار، طلبہ اور ملازمین کے مزے ہی مزے

 



حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب میں جمعہ اور ہفتہ 6 اور 7 فروری کو عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے باعث پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر 5 فروری سے 8 فروری تک بند رہیں گے۔ ایک ساتھ چار دن کی تعطیلات ملنے پر طلبہ، طالبات اور سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چھٹیوں کی خوشی کا خوب اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، سکولز اور تعلیمی ادارے پیر 9 فروری سے دوبارہ کھلیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل