Wednesday, February 04, 2026
 

کراچی، داؤد چورنگی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مشتعل افراد کے پتھراؤ سے اہلکار زخمی

 



شہر قائد میں شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایکسائز پولیس کی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ سے ایکسائز پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی کانسٹیبل 24 سالہ سلمان ولد شاہد خان سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  شرافی گوٹھ پولیس کے کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل