Loading
شہر قائد کے علاقے خدا داد کالونی میں ایک حیران کن حادثہ پیش آیا جہاں بے قابو کار ریسٹورنٹ کے باہر حلوہ پوری کی تیاری کے لیے رکھی گئی کڑاہی میں جا گھسی۔
حادثے کے نتیجے میں گرم تیل گرنے سے چار ملازمین جھلس کر زخمی ہو گئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا مالک گاڑی پارک کر کے قریب ہی کہیں گیا ہوا تھا۔
اسی دوران گاڑی میں موجود اورنگزیب نامی نوجوان نے گاڑی اسٹارٹ کر دی، جس کے باعث کار بے قابو ہو کر سیدھی ریسٹورنٹ کے باہر پوریاں تلنے کے لیے رکھی گئی کڑاہی میں جا گھسی۔
حادثے کے نتیجے میں کڑاہی سے گرم تیل چھلک کر قریب موجود ملازمین پر جا گرا، جس سے وہ شدید جھلس گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہیڈ محرر جمیل کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار نوجوان اورنگزیب سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل