Wednesday, February 04, 2026
 

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب، وزیراعظم عالمی ایشوز پر اعتماد میں لیں گے

 



وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل