Wednesday, February 04, 2026
 

عمران خان کی بہنوں  اور ارکان اسمبلی کے قریب  مشتبہ مسلح شخص  کون؟

 



سینٹرل جیل اڈیالہ کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کے قریب ایک مسلح شخص کی موجودگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس نے حراست میں لیے جانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس ڈیوٹی پر موجود تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ارکان اسمبلی کے قریب ایک مشکوک شخص کو دیکھا گیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو قابو کیا، جس نے اپنا نام عارف بتایا اور بتایا کہ وہ ملتان کا رہائشی ہے۔ اس موقع پر مشتبہ شخص کی تلاشی بھی لی گئی، جس پر اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔ متن کے مطابق ملزم مذکورہ پستول کے متعلق کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہیں  کر سکا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل