Loading
مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے اپنے مطالبات کے حق میں آزادی چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 1989 کے مہاجرین کی آباد کاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی، حکومت پاکستان نوٹس لے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کا ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 6 فیصد کوٹہ بحال کیا جائے، مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے لہٰذا اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل 36سالوں سے مشکلات کا شکار مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل