Wednesday, February 04, 2026
 

فراڈ کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کی ضمانت بحالی درخواست پر  پیشرفت

 



سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی  درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو ایف آئی اے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران نجف حمید عدالت میں موجود تھے،  جہاں انہوں نے ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے 24 جنوری کو سنائے گئے ضمانت منسوخی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آج کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ قبل ازیں سماعت کے موقع پر نجف حمید اپنے وکیل قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکلا نے عدالت سے ضمانت منسوخی کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس کر دیا ہے، جواب آنے دیں۔  عدالت نے اس حوالے سے تحریری آرڈر پاس کرنے کا بھی کہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل