Wednesday, February 04, 2026
 

محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

 



لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بسنت میں ریڈ وزن والے پارکوں میں میڈیکل سہولیات کیمپ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ عبوری حکم میں کہا گیا کہ بسنت کے فیسٹول کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولیات کو فعال رکھا جائے۔ عبوری حکم کے مطابق اے ڈی سی جی نے تین اسپتال موبلائزڈ کرنے کی رپورٹ پیش کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل