Wednesday, February 04, 2026
 

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: افغانستان کا بھارت کو جیت کیلیے 311 رنز کا ہدف

 



انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلیے 311 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے فیصل شینو زادہ کی 110 اور عزیراللہ نیازی کی ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دیپیشن دیوندران اور کانشک چوہان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل