Loading
گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو 56 ہزار روپے اور 100/100 گڈے لیکر چھوڑ دیا۔
پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیکر چاروں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ ڈی ایس پی گجرپورہ نعیم انور کی مدعیت دفعہ 155/C سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل