Wednesday, February 04, 2026
 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد باقی فرنچائزز کے ریٹین کھلاڑیوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید تین فرنچائزز کے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی قیمتیں سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ The yellow storm is coming ⚡️ Peshawar Zalmi have confirmed their retentions for HBL PSL 2026, ahead of the upcoming Player’s Auction#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/wnF8PepPto — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ Locked in for the battle ⚔️ Quetta Gladiators have confirmed their retentions for HBL PSL 2026, ahead of the Player’s Auction#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/bJxxiMd7QD — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026 کراچی کنگز نے حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ Kings are prepared for the next phase ???????? Karachi Kings have locked in their retained players for HBL PSL 2026, ahead of the Player’s Auction#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/IYgHAxeXyJ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026 لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ Basheera’s gang is ready ???????? Lahore Qalandars have announced their retained players for HBL PSL 2026, ahead of the Player’s Auction#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/SSTQjwaWCR — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2026 واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل