Loading
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جب کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 58 منٹ شام، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ شام، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 24 منٹ شام، خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ شام، پنجاب میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 08 منٹ شام جب کہ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 6 بج کر 53 منٹ شام ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل