Wednesday, February 11, 2026
 

خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا

 



وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو بڑا غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ  لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے ، اس سے بڑا غیر زمہ دارانہ بیان نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی، اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں تین ہزار ایک سو اکتالیس اہلکار شہید ہوئے، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران اور جوان شہید ہوئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل