Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو پاک بھارت لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوجاتی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت واقعی شدت سے لڑ رہے تھے، جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے، دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے دہانے پر کھڑے تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف اور دیگر معاشی اقدامات کے ذریعے فریقین کو پیغام دیا گیا جس کے بعد جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں مدد ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں فریقین نہایت شدت سے لڑ رہے تھے اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو نتائج نہایت تباہ کن ہو سکتے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سےمعاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہوگا۔ امریکا ایران کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کا خواہش مند ہے جو خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل