Wednesday, February 11, 2026
 

آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،محمود خان اچکزئی

 



قومی اسمبلی میں حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں آبادی کے حساب سے اپنا حصہ چاہیے، ہمیں حقِ حکمرانی میں بھی اپنا حصہ چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب آپ افغانستان کو پانچواں صوبہ کہیں گے تو آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ بنگالی فوج کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا باسی ہوں اور جمہوریت کے مخالفین کے خلاف بولوں گا۔ آپ نے ہمیں جمہوریت کی حمایت میں سزائیں دیں اور آپ نے پشتونوں کی اقتصادی خودکشی کرا دی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ افغانوں کو شہریت دینے میں کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ پارلیمنٹ مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے کے لیے ہے؟ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل