Loading
انڈونیشیا کے دور افتادہ مشرقی علاقے ساؤتھ پاپوا میں 13 مسافروں کو لے کر پہنچنے والے ایک کمرشل طیارے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹا کمرشل طیارہ تاناہ مِراہ سے روانہ ہوا تھا اور رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔
مسلح افراد نے مسافر بردار طیارے پر متعدد گولیاں برسائیں جو طیارے کو چیرتے ہوئے اندر تک داخل ہوگئیں۔
حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پائلٹس نے مسافروں کو قریبی جنگل کی طرف بھاگنے کا راستہ دکھایا لیکن اس دوران خود گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
دونوں پائلٹس کو حملہ آوروں نے گھیراؤ میں لے لیا تھا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تاہم تمام مسافر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔
تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تفتیش جاری ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت بھی نہیں ہوسکی اور نہ ہی واقعہ کے محرک کا علم ہوسکا ہے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا کے اس علاقے میں علیحدگی پسند حکومت مخلاف مسلح کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
ان علاقوں میں گزشتہ برسوں میں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں پر متعدد حملے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں طیاروں پر گولیاں چلائی گئیں یا اُنھیں نشانہ بنایا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل