Wednesday, February 11, 2026
 

مریم نواز کا کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا افتتاح، 3400خواتین کھلاڑیوں کی شرکت 

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا افتتاح کردیا جس میں 3400خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی آمد پر جوش و خروش  سے استقبال کیا گیا، تقریب میں وزرا ، ارکان اسمبلی ، ویٹرن کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں بچیوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے اسٹیڈیم  میں ہر پویلین پر جاکر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ہر ڈویژن کی ایتھلیٹ نے پنک گیمز کی مشعل لے کر اسٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور مشعل روشن کی۔ اولمپین ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی، پورا پنجاب اسٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور پر جوش نعروں سے گونجتا رہا  اور ہر ڈویژن کی خاتون کھلاڑیوں  پر مشتمل دستوں نے اسٹیڈیم میں روایتی مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر وزیر کھیل فیصل کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھیل کو تحصیل تک لے جارہے ہیں، فی میل کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے، پنجاب  نیشنل گیمز میں 126 اور قائد اعظم گیمز میں173 میڈل حاصل کرکے ٹاپ پر رہا ۔ فیصل کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں اسپورٹس کے  184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے اور ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کے لیے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم بنائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل