Wednesday, February 11, 2026
 

گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

 



مری کے گاؤں لوئر دیول میں لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکہ کوہسار مری کے گاوں لوئر دیول سے گم ہونے والے 14 سالہ لڑلے کی لاش برآمد کرلی، لڑکے کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگی۔ پولیس نے بتایا کہ 14 سالہ عبدالمعیز کو 10 فروری دوپہر 12 بجے اس کے والد نے دکان سے سگریٹ لینے بھیجا تھا جو گھر واپس نہ آیا، بہت تلاش کے بعد لواحقین نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ آج 11 فروری کو عبدالمعیز کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس کو بظاہر بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکے کی لاش لو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔  پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا اب اس میں قتل کی دفعہ شامل کرلی جائے گی جبکہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی، پولیس نے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل