Wednesday, February 11, 2026
 

عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جارہے ہیں، علیمہ خان

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مقدمات کے حوالے سے کہا ہے کہ عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہم کبھی ایک تو کبھی دوسری عدالت میں پیش ہوتے ہیں، کل سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں اتنا کہا ہے کہ ان کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم سارے سپریم کورٹ جائیں گے، رپورٹ کے بارے میں کل ہی ہمیں پتہ چلے گا، بانی کی آنکھ کا مسئلہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہا ہے، حکومت نے کہا ہے اسپتال لے جاکر بانی کی آنکھ کا علاج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا پتا کہ کس نے علاج کیا اور کیا علاج کیا ہے، بانی کی آنکھ بچانے کے بجائے یہ خوف زدہ ہیں بانی کسی کو نظر نہ آئے، بانی اس لیے جیل میں ہیں وہ اپنے ملک اور عوام سے پیار کرتے ہیں، سب کو پتا ہے ایک بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو جوڑ سکتا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ 8 فروری کو ایک کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، ان کو پتا چل گیا ہے، اس طرح عوام کبھی احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، یہ توجہ ہٹانے کے لیےکبھی کچھ کبھی کچھ خبریں پھیلاتے ہیں۔ لاہور میں بسنت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے اور میری بہن کے بچوں نے قیدی نمبر 804 کی پتنگیں اڑائی ہیں اور 8 فروری کو ہم ریلی کے لیے نہیں نکلے، ہم نے گھروں میں بیٹھ کر احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کیا جائے، اب سارا دارومدار عدالتوں پر ہے، عدالتوں میں جھوٹے گواہ پیش کیے جارہے ہیں اور ہم ججوں سے درخواست کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کل اتنا بتایا کہ ان کی دو گھنٹے ملاقات ہوئی ہے۔ استغاثہ کا انحصار ایک یوایس بی پر ہے، وکیل فیصل ملک وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کا انحصار ایک یو ایس بی پر ہے، یو ایس بی میں 65 سے زائد ویڈیوز ہیں، علیمہ خان کے خلاف پیش کی گئی ویڈیوز متنازع ہیں، ہمیں امید ہے عدالت استغاثہ کی وڈیوز رد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی کون کیا کہہ رہا ہے اور یہ کس سورس سے لی گئی ہیں، استغاثہ کی مرکزی شہادت ہمارے نظر میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، مقدمے میں پیش کیا گیا مواد غیر متعلقہ ہوچکا ہے اور علیمہ خان کے خلاف کیس مضحکہ خیز ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل