Wednesday, February 11, 2026
 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم

 



انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر آج بھی بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی توقعات سے زائد بہتری سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کے دعوے، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی نمو کی بنیاد پر آنے والے مہینوں ترسیلات زر کی ماہ وار 4ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقعات اور سال 2026 میں 42ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا مقرر کیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ حوالہ، اسمگلنگ، بلیک منی، اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اداروں کے کریک ڈاؤن سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر27 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بھی آگئی لیکن قدر گھٹتے ہی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 71پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر تسلسل سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور جون 2026 تک سرکاری ذرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر کی سطح پر  آنے کی پیشگوئی بھی ڈالر کی قدر پر اثرانداز رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل