Wednesday, February 11, 2026
 

خواجہ آصف افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں، بیرسٹر گوہر

 



قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام دیتے۔ آج خواجہ آصف نے برادران یوسف کا کردار ادا کیا اور سوال اٹھایا کہ آپ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں ہمارے دشمن ہیں، ہمارے گھروں پر قبضہ ہوا اور ہم غدار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے آپ ہیں اور غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں اور کلبھوشن کے خلاف آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں بھارت نے آپ کے موقف کو اپنایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افواج کے کندھے پر بیٹھ کر کوئی سیاست نہ کریں، خواجہ آصف نے آج تقسیم پیدا کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل