Friday, February 13, 2026
 

شہباز شریف کی بنگلادیش میں انتخابی کامیابی پر نئی قیادت کو مبارکباد، تعاون کا عزم

 



وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں انتخابات میں کامیابی پر نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے تعاون کا عزم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے طارق الرحمن کو بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ I extend my warmest felicitations to Mr. Tarique Rahman on leading the BNP to a resounding victory in the Parliamentary elections in Bangladesh. I also congratulate the people of Bangladesh on the successful conduct of the elections. I look forward to working closely with the… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2026 انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور جنوبی ایشیا و اس سے باہر امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل