Loading
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے زرعی و لائیوسٹاک شعبہ میں شراکت داری میں اہم سنگِ میل عبور ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے لائیوسٹاک اور زرعی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ پیش رفت جنوری میں چینی وفد کے پاکستان دورے اور 2026 چین-پاکستان ایگریکلچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے بعد سامنے آئی۔
چین کے' جینان اینیمل ہسبنڈری انڈسٹری کرافٹسمین کالج' نے پاکستان میں 'پاک-چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری' اور 'گو ڈیری' کے ساتھ دو اہم معاہدے کیے۔
یہ معاہدے' پاکستان-چین اینمیل ہسبنڈری' اور ' ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹر' کے قیام کی راہ ہموار کریں گے۔
چین کا' یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمیل سائنسز 'کے ساتھ مشترکہ تربیتی بیس قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل