Friday, February 13, 2026
 

بھارتی سیاستدان نے پاکستان کی تعریف والی ویڈیو ’اے آئی‘ سے بنی قرار دے دی

 



بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ششی تھرور کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے معاملے پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ششی تھرور ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’جیسے پاکستانی حکومت نے آف فیلڈ کھیلا وہ قابلِ تعریف ہے، پتہ نہیں وہ اب میدان میں کیا کریں گے لیکن سیاسی طور پر انہوں نے بہت بہترین کھیلا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی بورڈ کو لاجواب کردیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے اچھی سیاسی چال کمزور قوم کو بھی طاقتور بناسکتی ہے‘۔ Pakistan nailed India, says @ShashiTharoor adding, "Pakistan deserves to be appreciated to for taking a bold stand" in #icct20worldcup2026. pic.twitter.com/PUV5RtQbHs — Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) February 11, 2026 یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تاہم اب ایکس پر ششی تھرور نے ویڈیو کو ری پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو ہے، اس میں آواز اور لہجہ میرا نہیں ہے‘۔ Ai-generated “fake news” — and not even very good. Neither my language nor my voice. https://t.co/J48OMoasyR — Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) February 12, 2026 واضح رہے کہ ابتداء میں حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم آئی سی سی اور دوست ممالک کی درخواستوں اور اپنے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل