Friday, February 13, 2026
 

چین میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

 



چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔ 12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر پائپ لائن لیک ہونے کے باعث سڑک اچانک بیٹھ گئی اور ایک گہرا سنک ہول بن گیا جس نے قریب موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔         View this post on Instagram                       سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل