Friday, February 13, 2026
 

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی چھپ کر ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

 



پاکستانی شوبز کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے دوبارہ تعلقات کی افواہوں کے حقیقت ہونے کا ایک بڑا ثبوت سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے، جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلا لباس اور ہاتھوں گجرے پہنے ہوئے ہیں، جب کہ عاصم اظہر بلیک ڈریس میں خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ ہانیہ اور عاصم کے چہرے پر خوشی صاف دیکھی جاسکتی ہے اور دنوں ایک ساتھ پرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔         View this post on Instagram                       ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے بھی تاثرات آنا شروع ہوگئے، جس میں دونوں کے ساتھ پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اکثر صارفین کی طرف سے کہا گیا کہ ’’اب تو شادی پکی ہے‘‘۔ جب کہ کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے گزشتہ دنوں کہے جملے کو دہرایا کہ ’’نکاح جمعہ کے بعد ہوگا۔‘‘

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل