Friday, February 13, 2026
 

اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

 



اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر نویں جماعت کی طالبہ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان بازارتھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 ڈسکو موڑ عبداللہ بن مسجد کے قریب گھرسے جوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ متوفیہ لڑکی کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں لڑکی کی شناخت 15 سالہ نیہا دخترلیاقت کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او امام بخش لاشاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی لڑکی نویں جماعت کی طالبہ تھی اور اکثر اسکول سے غیر حاضر رہتی تھی جس پراس کی شکایتیں زیادہ تھیں۔ جعمرات کی رات والدہ نے اسکول سے غیر حاضر رہنے اور گھریلو کام کاج میں ہاتھ نہ بٹانے پر ڈانٹا تھا۔ رات گئے جب گھروالے سو گئے تو طالبہ نے والدہ کی ڈانٹ سےدلبرداشتہ ہوکر گھرکے واش روم میں جاکرواشنگ مشین پرچڑھ گئی اورگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔ متوفیہ طالبہ گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد طالبہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل