Saturday, February 14, 2026
 

کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، نابینا شخص جاں بحق 

 



 اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نابینا شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں شاداب گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ دانش ولد امیر حسین کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کے مطابق مقتول نابینا تھا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دانش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ مقتول نابینا تھا اور بچوں کو دن بھر قرآن شریف پڑھاتا تھا۔ تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل