Saturday, February 14, 2026
 

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

 



تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے باوجود اپنے اسمارٹ گلاسز میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ’نیم ٹیگ‘ نامی فیچر چشمہ پہننے والے افراد کو اُن لوگوں کی شناختی معلومات فراہم کرے گا جنہیں وہ دیکھ رہے ہوں گے۔ اخبار کے مطابق کمپنی کے ایک اندرونی میمو میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سیکیورٹی اور پرائیویسی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی امریکا میں جاری سیاسی صورتحال کے دوران اس فیچر کو متعارف کرانے میں ممکنہ فائدہ دیکھ رہی ہے۔ اخبار کے مطابق میمو میں بتایا گیا کہ مصنوعات کو ایسے وقت میں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے جب بعض سول سوسائٹی گروپس (جو کمپنی کی مخالفت کر سکتے ہوں) کی توجہ دیگر معاملات پر مرکوز ہو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل