Saturday, February 14, 2026
 

 ایک غلطی نے امریکی شہری کو لاکھوں ڈالر جتوادیے

 



امریکا میں ایک شخص نے ایک غلطی سے لاکھوں ڈالر جیت لیے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوون لیک سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ جب وہ رولنگ کیش 5 لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے تو ان سے ایک غلطی ہوئی جس سے وہ لاٹری جیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سات لگاتار دنوں کے لیے اپنے مخصوص نمبروں کی لاٹری خریدتے ہیں لیکن اس بار حادثاتی طور پر ایک ٹکٹ ان کے منتخب کردہ نمبروں کا تھا جبکہ باقی چھ کے نمبر خود بخود چن لیے گئے تھے اور یہ سارے ٹکٹ ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے تھے۔ انہی چھ ٹکٹوں میں سے ایک میں 10 فروری کی قرعہ اندازی میں ان کا 2 لاکھ 91 ہزار ڈالر کا انعام نکلا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایک غلطی کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل