Sunday, June 30, 2024
 

پرابھاس اور دیپیکا کی ’کالکی2898‘ ایس ایس راجمولی کو بھی پسند آگئی

 



 ممبئی: انڈیا کے لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی نے برابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کو ایک بہترین فلم قرار دیا ہے۔ 

ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کئی شوبز ستاروں کے کیمیو کردار ہیں جن میں ایس ایس راجمولی بھی شامل تھے۔

ایس ایس راجمولی اور پرابھاس اس سے قبل میگا بلاک بسٹر فلم ’باہوبلی‘ کے لئے ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کے درمیان بہت اچھا تعلق ہے۔

فلم ساز نے ’کالکی2898‘ پر اپنا ریویو شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر تفریح کرنے کے لئے مرکزی اداکار سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے لئے تلاش پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اکیڈمی ایوارڈز کے ممبران کا اعلان، شبانہ اعظمی اور ایس ایس راجمولی بھی شامل

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔

فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل