Sunday, June 30, 2024
 

پاکستانی پروموٹر کے ساتھ کام، مادھوری ڈکشٹ نئے تنازع میں پھنس گئیں

 



 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد پروموٹر ریحان صدیقی کے ساتھ کام کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

سوشل میڈیا پر اگست 2024 میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مادھوری ڈکشٹ اور ریحان صدیقی کی  تقریب کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔ 

مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان نژاد پروموٹر کے ساتھ اپنے تمام روابط ختم کرکے اس پروگرم میں شرکت نہ کریں۔

اداکارہ کی جانب سے اب تک اس پروگرام کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 

گزشتہ ماہ اداکارہ کو رفح پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام پوسٹ کرنے اور بعد میں حذف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں مراٹھی فلم ’پنچک‘ پروڈیوس کی ، جس میں ادی ناتھ کوٹھارے، دلیپ پربھالک، بھارتی آچرے کر اور دیگر نے کام کیا تھا جبکہ وہ ’ڈانس دیوانے 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل