Friday, February 20, 2026
 

خیبرپختونخوا حکومت کا باجوڑ خودکش دھماکے کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

 



خیبرپختونخوا کی حکومت نے باجوڑ خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے باجوڑ ملنگی خود کش حملے کے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تین سہولت کاروں کے سر کی قیمت پانچ کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ باجوڑ میں 16 فروری 2026 کو ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے باجوڑ ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد افغانستان کا شہری تھی اور اس کی شناخت احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے۔ خودکش حملہ آور احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کے صوبہ بلخ کا شہری تھا اور طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل