Loading
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد جہاں سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا، جس نے حسب توقع کئی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ پارٹنر جیو اسٹار نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ نے ان کے پلیٹ فارم پر ریچ اور ناظرین کی تعداد کے حوالے سے تاریخ رقم کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میچ نے ریکارڈ 163 ملین کی غیرمعمولی ڈیجیٹل ریچ حاصل کی، جو ٹی20 طرز کرکٹ میں کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے کسی میچ میں سب سے زیادہ ریچ ہے جس نے بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کی ویورشپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارت کی 61 رنز کی فتح نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کےپاک-بھارت میچ کے مقابلے میں ریچ میں بھی 56 فیصد اضافہ یقینی بنایا۔
اسی طرح موبائل پر اس میچ نے کسی بھی آئی سی سی ٹی20 ایونٹ کے لیگ مرحلے میں سب سے زیادہ ریچ حاصل کی، جو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے آخری میچ کے مقابلے میں 1.2 گنا زیادہ تھی۔
CRAZE OF PAKISTAN TEAM IN INDIA. ????
T20 World Cup 2026 - JioHotstar Viewership Rankings (Based on average views per match).
1) IND - 1200M (300M avg)
2) PAK - 627M (156.28M avg)
3) USA - 417M (104.2M avg)
4) NED - 347M (86.8M avg)
5) NAM - 327M (81.8M avg)
6) SA - 228M (57M… pic.twitter.com/hvNJ8rvCtA
— Salman. (@TsMeSalman) February 20, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حریف ٹیموں کے درمیان اس میچ کوشائقین کی بڑی تعداد نے جیوہاٹ اسٹارکے ذریعے دیکھا اور سی ٹی وی پر بھی ناظرین کی تعداد 2024 میں ہونے والے بھارت-پاکستان میچ کے مقابلے میں2.4 گنا زیادہ رہی۔
مزید بتایا گیا کہ میچ نے مجموعی طور پر 20 ارب منٹس کا شان دار واچ ٹائم حاصل کیا، جس کے نتیجے میں پچھلے ایڈیشن کے میچ کے مقابلے میں ویورشپ میں 42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جیو اسٹار کے سیلز ہیڈ اسپورٹس انوپ گووندن نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک-بھارت میچ سے قبل کی تیاری اور میچ میں ایک بڑے مقابلے کے تمام عناصر موجود تھے، ریکارڈ توڑ ریچ اور ویورشپ اس بات کی عکاسی ہے کہ دنیا بھر کے شائقین مختلف پلیٹ فارمز پر اس ٹورنامنٹ کے ساتھ کس پیمانے پر جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اب تک دنیا بھر کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات فراہم کر چکا ہے اور پاک-بھارت میچ پر ملنے والا ردعمل ایک شان دار ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی بنیاد ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل