Saturday, February 21, 2026
 

موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد

 



موٹروے پولیس ساؤتھ زون، سیکٹر سکرنڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ لنک روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں ایبٹ کمپنی کی ادویات رکھی ہوئی تھیں جو کراچی سے سکھر لے جائی جا رہی تھیں۔ نامعلوم ملزمان نے گاڑی چھیننے کی واردات کی تھی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی 130 ہیلپ لائن پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جدید ٹریکنگ کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن حاصل کی۔ موٹروے پولیس کی کارکردگی کے نتیجے میں گاڑی قاضی احمد کے قریب سے بازیاب ہوئی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ ڈی آئی جی سید فرید علی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل