Saturday, February 21, 2026
 

اسرائیل کا لبنان میں پناہ گزیں کیمپ ہر حملہ، 10 افراد ہلاک، حماس کا ردعمل

 



لبنان کے جنوبی حصے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ “عين الحلوہ” پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس  کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ اس حملے میں کئی افراد بھی زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں ایک گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے اس حملے کیلئے موقف اپنایا کہ اس حملے میں حماس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم زیادہ تر معتبر ذرائع پر مبنی رپورٹس میں مجموعی تعداد 10 کے قریب بتائی گئی ہیں۔ دوسری جانب حماس نے اس دعوے کی تردید کی اور حملے کو بے گناہ شہریوں اور پناہ گزینوں پر ظالمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ نشانہ بننے والی عمارت دراصل کسی فوجی مرکز یا ہتھیاروں کی جگہ نہیں بلکہ سکیورٹی فورس کی جگہ تھی جو خیمہ نشینوں کے تحفظ کا حصہ تھا۔ حماس نے اس حملے کو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات علاقائی کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل