Saturday, February 21, 2026
 

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا

 



پشاور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں متعلقہ حکام کو رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے محمدحمدان ایڈوکیٹ نے درخواست پر پرسماعت کی جس میں چیف سیکرٹری، محکمہ فوڈ حکام اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیاہے۔ رٹ کے مطابق رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں اوریہ ایک معمول بن چکا ہے تاہم ان پر کوئی چیک نہیں ہوتا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹا، پھل ودیگر اشیائےخوردونوش کی قیمتیں ذخیرہ اندوزی کیوجہ سے بڑھ جاتی ہیں اور مہنگائی کیوجہ سے غریب وکم آمدن والے لوگ زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ آٹا بحران وذخیرہ اندوزی سے دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں لہذا منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ ، فوڈ حکام ودیگر متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں تاکہ وہ اس کی روک تھام یقینی بنائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریب ومتوسط طبقوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر سپورٹ فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت و متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کےبعد فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل