Saturday, February 21, 2026
 

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا عثمان طارق سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

 



مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 8 مرحلے میں مکمل تیاری اور واضح حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہر کھلاڑی کو اس کے کردار سے بخوبی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔  انہوں نے نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپمین کی پاکستان کے خلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اچھی اننگز کھیل چکے ہیں، تاہم ہر میچ مختلف حالات اور چیلنجز لے کر آتا ہے، اس لیے کسی ایک کھلاڑی پر غیر معمولی توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی۔ ہیڈ کوچ نے عثمان طارق کے بارے میں کہا کہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو حملہ اور دفاع دونوں میں مہارت رکھتا ہے اور اس کی یہ صلاحیت ٹیم کے لیے نہایت قیمتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میچ میں نفسیاتی برتری کوئی خاص معنی نہیں رکھتی بلکہ کامیابی کا دارومدار مہارت، منصوبہ بندی اور مکمل تیاری پر ہوتا ہے۔ مائیک ہیسن نے ابرار احمد اور دیگر اسپنرز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسپن بولنگ ٹیم کی بڑی طاقت ہے اور اگر حالات کے مطابق زیادہ اسپن کی ضرورت ہوئی تو ٹیم کے پاس مکمل لچک موجود ہے۔ رائٹ اور لیفٹ ہینڈرز کے توازن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں محمد نواز اور فہیم اشرف جیسے کھلاڑی شامل ہیں جو ضرورت کے وقت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فخر زمان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور موقع ملنے پر ٹیم کے لیے بھرپور کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم سپر 8 مرحلے کے آغاز کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری اور مہارت کے مطابق بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل