Tuesday, February 24, 2026
 

عمران خان نے پیغام دیا ہے انھیں نظر نہیں آرہا میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، علیمہ خان

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بشری بی بی کی بھابھی ان سے ملاقات کرکے آئی ہیں، بانی نے پیغام دیا ہے کہ انھیں نظر نہیں آرہا، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔ اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر دھرنا ختم کرنے سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کہا ہے کہ بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی ان کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، پہلے ایاز صادق نے کہا کہ دو ڈاکٹرز کو جیل بھیج دیتے ہیں، پھر بتایا گیا کہ محسن نقوی سے کانفرنس کال پر بات ہو رہی ہے، جو کانفرنس کال میں شامل تھے وہ خود ہی یہ واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے، سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا کہ یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، جن ڈاکٹرز نے بانی کا معائنہ کیا وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے، کیوں نہیں بتاتے کہ جو علاج کر رہے وہ ٹھیک ہے، ہمیں سمجھ آگئی ہے جتنی محنت ہو رہی ہے یہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی نہیں دے رہے، ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہ کیا چیز چھپا رہے ہیں، آپ نے بانی کو قید تنہائی میں کیوں رکھا ہوا ہے، مطالبہ ہے ان کا مکمل معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے فیملی کی موجودگی میں کیا جائے، جب تک بانی اسپتال نہیں پہنچتے اور جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل کے لئے کوئی آفر نہیں آئی تھی، ہمیں تو شفاء انٹرنیشنل کی آفر کی گارنٹی آئی تھی، گوہر صاحب کا فون آیا، جلدی سے ذاتی معالجین کو بتا دیں کہ ان کو جیل جانا ہے، آنکھ کے مسئلے کے پیچھے کچھ اور وجوہات ہیں جس کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر عظمی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہو گی یہ جو چھپا رہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں؟ بانی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو، ہمیں ملنے کیوں نہیں دے رہے، بانی نے کہا تھا کہ مجھے مار دیں گے اب سمجھ آتی ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے۔ نورین نیازی نے کہا کہ بڑے طریقے سے یہ وقت آیا ہے پہلے ہماری ملاقاتیں بند کی گئیں، آپ چھوٹے چھوٹے سوال نہ کریں بانی کے لئے آواز اٹھائیں، بانی کو کوئی میڈیکل ایشو نہیں تھا یہ پہلے بھی لوگوں کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں لیکن یہ ایسا سوچیں بھی نہ یہ بچیں گے نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل