Loading
امریکا کے سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 20 پانسوں کو دو میناروں کی شکل میں سب سے کم وقت میں ترتیب دینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائی جونتھن، بھابھی کورٹنی اور دوست اینڈریا کو ساتھ ملا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کی۔
انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ چیلنج سننے میں آسان لگتا ہے۔ ایک مینار میں دس پانسے، دوسرے میں دس پانسے۔ چار افراد ایک ٹیم کی صورت میں اور گھڑی کو اس وقت روکنا جب بیسواں پانسہ بالکل درست جگہ پر رکھ دیا جائے۔ مگر یاد رکھیں، سادہ کا مطلب آسان نہیں ہوتا۔
رش کے مطابق کوششوں کے دوران درجنوں بار مینار ڈھے گئے اور پانسے بکھر گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل