Loading
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے وزیر داخلہ مارسن کیئرونسکی، ایسٹونیا کے وزیر داخلہ آئیگر ٹارو ، لٹویا کے وزیر داخلہ رجررڈز کوزلووسکیز، فن لینڈ کے سٹیٹ سیکرٹری ہیکی ٹیمینن اور لتھوانیا کے وزیر داخلہ گنٹاراس ایلکزنڈراویچیاس نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
6 وزراء داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
کانفرنس میں غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
تمام ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر اور غیرقانونی امیگریشن کے تدارک کیلئے مشترکہ اقدامات اور مؤثر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا۔
کانفرنس میں داخلی سکیورٹی ، دہشتُگردی اور اینٹی نارکوٹکس کے سدباب کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی اور بارڈر سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مفصل بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل