Tuesday, March 03, 2026
 

ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

 



سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، امریکہ اور اسرائیل نے مل کر خامنہ ای کو انکی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے اسکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی۔ پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے، افطاری اور سحری کا کوئی کاروبار نہیں رہا، دکانداروں کا عید سیزن نہیں لگ رہا۔ غریب ملک میں زندہ ہی مر گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل