Tuesday, March 03, 2026
 

پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

 



محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایکسائز انٹیلیجنس اسکواڈ کی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3145 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پیر زکوڑی پل کے قریب کارروائی کے دوران ملزم ساجد آفریدی کو گرفتار کرکے 670 گرام آئس برآمد کی گئی۔ موٹروے جوائنٹ چیک پوسٹ پشاور پر کارروائی میں ملزم محمد ابراہیم کو گرفتار کر کے 540 گرام آئس برآمد کی گئی۔ سروس روڈ پر کارروائی کے دوران خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 1035 گرام آئس برآمد ہوئی۔ موٹروے جوائنٹ چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی میں ملزم محمد عمران ولد عارف علی کو گرفتار کر کے 900 گرام آئس برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ کارروائیاں پروونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس سعود خان گنڈاپور اور ای ٹی او کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز ماجد خان کی نگرانی میں کی گئیں۔ محکمہ ایکسائز نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز اور پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل