Wednesday, March 04, 2026
 

ایران پر حملے کیلیے فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو بھی دھمکی

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو سے متعلق انتونیو کوسٹا نے بتایا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کو یورپی یونین کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ یورپی کونسل کے صدر کے بقول یورپی بلاک بین الاقوامی قانون اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے اصولوں کے ساتھ اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر حملوں کے لیے اپنے یورپی اتحادیوں سے لاجسٹک اور عسکری تعاون طلب کیا تھا تاہم اسپین نے اپنی سرزمین اور فوجی اڈوں کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر صدر ٹرمپ نے اسپین کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسپین نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل