Monday, March 09, 2026
 

آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنا پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلیے نیک شگون ہے، صدر پی ایچ ایف

 



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی سے قومی ٹیم ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی قیادت میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پی ایچ ایف صدر نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال بعد قومی ٹیم کا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔ صدر پی ایچ ایف نے پی ایچ ایف چیف پیٹرن وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ٹیم کو 30 ملین کے کیش پرائز کا بھی اعلان کیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ملکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تاکہ یہ ہیروز پاکستان کیلئے مزید بہتر انداز میں پرفارم کرکے ملک و قوم کا نام اونچا کریں۔ پی ایچ ایف صدر کو ٹیم منیجمنٹ نے دورہ مصر ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر پی ایچ ایف صدر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایف آئی ایچ پرولیگ اور ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاریوں کیلئے بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے ہیروز کی معاونت جاری رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں سرپرستی کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل