Loading
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پڑ رہے ہیں اور اس صورتحال کے باعث اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔
لاہور میں ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پرائس سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے اس نوعیت کے پروگرام کی مثال کسی اور صوبے میں نہیں ملتی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے میں جنگ جیسی صورتحال ہے اور پاکستان کو مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان عالمی صورتحال کے باوجود معاشی معاملات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پڑ رہے ہیں اور اس صورتحال کے باعث اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔ یوم علی کے موقع پر ملک بھر، وفاقی دارالحکومت اور صوبوں میں مجالس اور جلوس منعقد ہوتے ہیں جن کے لیے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
صوبے بھر میں مجموعی طور پر 217 جلوس اور مجالس منعقد ہوں گی جبکہ جلوسوں کے شرکاء کی چیکنگ کے لیے 3 ہزار میٹل ڈیٹیکٹر نصب کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں کیٹیگری اے کے 32 جلوس منعقد ہوں گے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آر پی اوز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور دعا کی کہ یہ دن خیریت سے گزرے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل